Daily Mashriq


ن لیگ اور اتحادیوں کی بیٹھک،سینیٹ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کون بنے گا

ن لیگ اور اتحادیوں کی بیٹھک،سینیٹ کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کون بنے گا

اسلام آباد:ماضی کی طرح اپنی اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، اگر پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرے تو بات ہو سکتی ہے،نوازشریف

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے زیرِ صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مختلف ناموں پر غور اور مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر مشاورت کی گئی جبکہ بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں محمود خان اچکزئی، میر حاصل بزنجو اور مولانا فضل الرحمن شریک ہوئے۔

نواز شریف نے چیئرمین و ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز دی، ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے اتحادیوں کو ہمیشہ ساتھ لے کر چلیں گے، اگر پیپلز پارٹی میاں رضا ربانی کو نامزد کرے تو اس موضوع پر بات چیت ہو سکتی ہے۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کے بعد ن لیگ نے بھی فاٹا کے سینیٹرز سے رابطہ کیا ہے اور چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ناموں پر مشاورت کی ہے۔

متعلقہ خبریں