Daily Mashriq


ہارس ٹریڈنگ میں مسلم لیگ ن کبھی بھی ملوث نہیں رہی،نوازشریف

ہارس ٹریڈنگ میں مسلم لیگ ن کبھی بھی ملوث نہیں رہی،نوازشریف

ویب ڈیسک:ہارس ٹریڈنگ سے نفرت کرتے ہیں،(ن) لیگ کبھی بھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں رہی،سابق وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےسابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہارس ٹریڈنگ سے نفرت کرتی ہے اور اسکی شدید مخالفت کرتی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ  کبھی ہارس ٹریڈنگ میں ملوث نہیں ہوئی، سینیٹ الیکشن میں جن پارٹیوں سے زیادتی ہوئی ہے ہم ان کے ساتھ ہیں،  ہم سمجھتے ہیں اس حوالے سے کارروائی ہونی چاہیے۔ سیاسی جماعتیں اس بارے میں کوئی لائحہ عمل بنانا چاہیں تو ہم تیار ہیں۔

بعد ازاں نواز شریف نے  پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں  سے پارٹی کارکنوں اور وکلا ء نے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں