Daily Mashriq


چیئرمین سینیٹ منتخب کرنے کا وقت آگیاہے،آصف زرداری

چیئرمین سینیٹ منتخب کرنے کا وقت آگیاہے،آصف زرداری

ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری نے رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی میاں نواز شریف کی تجویز مسترد کردی۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کےبعدصحافیوں سے بات چیت کے دوران آصف علی زرداری نے سابق وزیراعطم نواز شریف کی رضا ربانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے کی صورت میں تعاون پردوٹوک الفاظ میں ان کی پیشکش مسترد کر تے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ منتخب کرنے کا وقت آگیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران آصف علی زرداری نے کہا کہ فضل الرحمان سے پرانی وابستگی اور دوستی ہے، امید ہے ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فضل الرحمان نے کچھ وقت مانگا ہے، وہ دوستوں سے مشورہ کرکے ہمیں جواب دیں گے۔

س موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے کچھ تجاویز پیپلزپارٹی اور کچھ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آئی ہیں ،

ہم ان تجاویز کا جائزہ لیں گے اور اس سلسلے میں پارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرکے مشاورت کے بعد اپنی تجاویز بھی پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں