Daily Mashriq

کور کمانڈرز : بیرونی مہم جوئی یا جارحیت کیخلاف ملکی پختہ عزم کا اظہار

کور کمانڈرز : بیرونی مہم جوئی یا جارحیت کیخلاف ملکی پختہ عزم کا اظہار

کور کمانڈرز کانفرنس میں مادروطن کے خلاف کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کے دفاع کے مضبوط عزم کا اظہار کیا گیا ۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کے حوصلے اور کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ کامیابی قوم کے تعاون اور سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کی رحمت سے حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے مستعداور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت کے فیصلوں کے مطابق دیگر ریاستی اداروں کے بھرپور تعاون سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں