ڈان لیکس معاملہ:واقعہ کو رپورٹ کیا جائے لیکن ذاتیات پرنہ لایا جائے،مریم اونگزیب

ڈان لیکس معاملہ:واقعہ کو رپورٹ کیا جائے لیکن ذاتیات پرنہ لایا جائے،مریم اونگزیب

ویب ڈیسک:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈان لیکس معاملے پر وزارت داخلہ کی جانب سے تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہڈان لیکس رپورت سیاست کی جارہی ہے  ڈان لیکس معاملے پر وزارت داخلہ کی جانب سے کل یا پرسوں تفصیلی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا جس میں واضح ہوگا کہ کس کا کیا کردار ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا آزادی اظہار کی اجازت موجود ہے، واقعہ کو رپورٹ کیا جائے لیکن ذاتیات پرنہ لایا جائے، اے بی سی کو حالات کے تناظر میں بنایا گیا ہے، اس سے اخبارات مستحکم اور مضبوط ہونگے،اے بی سی پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں