Daily Mashriq


اگرنواز شریف کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے،عمران خان

اگرنواز شریف کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے،عمران خان

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم آج کہتے ہیں کہ ہم کرپشن روکیں یا ترقیاتی کام کریں   اگرنواز شریف   کرپشن ختم کرنے کے لئے قدم اٹھائیں گے تو خود پکڑے جائیں گے۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں اور پوری قوم کو مل کر فیصلہ کرنا ہےکہ ایک طرف سنہری دور ہے اور دوسری طرف تباہی کا راستہ، ان کا کہنا تھا کہا وزیر اعظم نے کہا کہ کرپشن کو پکڑیں یا ترقیاتی کام کریں،ان لوگوں نے ملک کا بیڑا غر ق کیا،ہمیں غیرملکی قرضوں کے بوج تلے رہنا ہے یا ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنا ہیں، جو قومیں ترقی کرتی ہیں وہ سب سے پہلے ادارے مضبوط کرتی ہیں، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک میں سرمایہ کاری ہوگی، نوجوانوں کو روزگار ملے گا اور خوشحالی آئے گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سنگاپور پاکستان کے مقابلے میں بہت پیچھے تھا لیکن آج کو ترقی میں بہت آگے نکل چکا ہے، سنگار کے لیڈروں نے کرپشن پر ہاتھ ڈالا اور اداروں کو مضبوط کیا، سنگاپور کو قیادت ملی اور وہ پاکستان سے آگے نکل گیا۔

عمران خان نے کہا کہ قرضے حکمران لیتے ہیں، سود عوام ادا کرتے ہیں، نواز شریف کو پتہ ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا تو خود پکڑے جائیں گے۔ 

متعلقہ خبریں