Daily Mashriq

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک:: سندھ میں شدید گرمی کے باعث صوبائی حکومت نے تعلیمی اداروں میں قبل از وقت تعطیلات کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھرکے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اس بار موسمِ گرما کی تعطیلات کے نئے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس بار سرکاری اور نجی اسکولز میں موسمِ گرما کی تعطیلات 14 مئی تا 16 جولائی ہوں گی جب کہ شیڈول میں تبدیلی رمضان المبارک اور گرمی کی شدت کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں