Daily Mashriq


توہین عدالت کیس:سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا،طلال چوہدری کیخلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

توہین عدالت کیس:سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا،طلال چوہدری کیخلاف کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

ویب ڈیسک: وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت بنچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل خان ریٹائرمنٹ کے باعث غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بنچ فاضل جج جسٹس اعجاز افضل خان کی ریٹائرمنٹ کے باعث ٹوٹ گیا ، جس کے باعث کیس کی سماعت بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا جمہوریت پسند انسان ہوں، امید ہے عدالت مجھے انصاف فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بے معنی سی بات ہے کہ ملک کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ نااہل ہوئے، جس ملک کا وزیر خارجہ نااہل، وزیرداخلہ زخمی ہو جائے تو کیا ہوگا،

طلال چوہدری کا کہنا تحا کہ احسن اقبال پر حملہ افسوسناک ہے ، ہم بلٹ کا مقابلہ بیلٹ سے کریں گے، کچھ بھی ہو عام انتخابات ملتوی نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہمسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سیاست سے دور کرنے کی سازش ہو رہی ہے، نوازشریف کو لگنے والے زخموں کا جواب الیکشن میں دیں گے۔

متعلقہ خبریں