ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جب کہ کابینہ گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تقرریوں کی بھی منظوری دے گی۔
یہ بھی پڑھیں:قتل واقدام قتل ، نامزدملزم کی ضمانت درخواست خارج
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کو دو الگ وزارتیں قرار دینے کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ پاکستان اور برازیل کے درمیان ٹیکنیکل تعاون کے معاہدے کی توثیق کرے گی۔