Daily Mashriq


شوبز شخصیات کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد

شوبز شخصیات کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد

ماہ صیام کا چاند نظر آنے پر لوگ اپنے عزیزوں اور دوستوں کو مبارک باد دے رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات نے بھی تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہیں۔

مسلمانوں کے لئے سب سے زیادہ برکتوں والا مہینہ کہلایا جانے والا رمضان کریم اللہ پاک کی طرف سے ایک تحفہ سمجھا جاتا ہے جس میں مسلمان رب العزت کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس ماہ صیام کا سارا سال انتظار کرتے ہیں۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس برکتوں والے مہینے کا چاند نظر آتے ہی ایک دوسرے کو مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، وہیں اس خوشی کے موقع پر شوبز شخصیات اپنے مداحوں کو مبارک باد دینا نہ بھولے۔

اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر یہ نعمتوں والا مہینہ ملا ہے۔ اللہ پاک ہمیں ماہ صیام سے بھرپور فائدہ اُٹھانے کا موقع عطا فرمائے اور ہم سب کو اپنے مذہبی فرائض کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ثابت قدم رہنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔

فیصل قریشی

 معروف اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں مداح کو رمضان کی مبارک باد دی۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماورا حسین نے پرجوش انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا سب سے پسندیدہ مہینہ آگیا ہے، اس مہینے میں دنیا کے ہر کونے میں بسنے والے مسلمان روزہ رکھیں گے ساتھ ہی انہوں نے رمضان کی مبارک باد بھی دی۔

علی ظفر

 گلوکار و اداکار علی ظفر نے ٹوئٹ میں خوبصورت تصویر مداحوں سے شیئر کی اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ماہ صیام ہر کسی کے لئے نہ ختم ہونے والی برکتیں لے کر آئے۔

متعلقہ خبریں