Daily Mashriq


ضلع مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بنانے کے دوران پاک فوج کا جوان

ویب ڈیسک:ضلع مہمند کے علاقے محمد گھاٹ میں بم کو ناکارہ بناتے ہوئے 25 سالہ کیپٹن ضرغام فرید نے جام شہادت نوش کرلیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے ایک اور بیٹے نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جام شہادت نوش کرلیا، کیپٹن ضرغام فرید مہمند ضلع میں محمد گھاٹ میں بم ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوئے۔ جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کے سپاہی ریحان شدید زخمی ہیں۔

شہید ہونے 25 سالہ غیر شادی شدہ نوجوان کیپٹن ضرغام کا تعلق سرگودھا سے تھا۔

متعلقہ خبریں