Daily Mashriq

تھائی لینڈ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 15 افراد ہلاک

تھائی لینڈ میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 15 افراد ہلاک

تھائی لينڈ کے جنوبی صوبے ميں مشتبہ عليحدگی پسندوں کے حملے ميں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی ریاست یالا میں متعدد حملہ آوروں نے سيکيورٹی چيک پوسٹ کو نشانہ بنايا، حملے میں 8 افراد موقع پر جبکہ 7 اسپتال میں ہلاک ہوگئے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پوليس چيف کا کہنا ہے کہ بھاری ہتھياروں سے فائرنگ کی گئی، ملزمان فرار ہوتے ہوئے سيکيورٹی اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، جن ميں ايم 16 رائفلز اور شارٹ گنز شامل ہيں۔

تھائی فوج کے مطابق يہ حملہ رواں سال کی سب سے بڑی کارروائی ہے، تھائی وزیراعظم نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں