Daily Mashriq

کرم تنگی ڈیم منصوبہ کی تکمیل سے علاقے میں سبز انقلاب آئے گا، مقصود علی

کرم تنگی ڈیم منصوبہ کی تکمیل سے علاقے میں سبز انقلاب آئے گا، مقصود علی

پشاور:چیف انجینئر پراجیکٹ ڈائریکٹر مقصود علی نے کہا ہے کہکرم تنگی ڈیم منصوبہ کی تکمیل سے علاقے میں سبز انقلاب آئے گا اور تقریباً لاکھوں ایکڑ بنجر زمینیں سیراب ہوںگی، اس منصوبے پر 42 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے ،متاثرہ خاندانوں کو مذکورہ منصوبے کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں مستفید کیا جارہا ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں ملک لیاقت علی خان اور انوراللہ کی قیادت میں آنے والے مشران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیف انجینئر نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم کی تعمیر سے کسی بھی علاقے کو نقصان نہیں پہنچے گا بلکہ شمالی وزیرستان سمیت بنوں ‘کرک ‘لکی مروت اور دیگر علاقوں کو پانی کی فراہمی بلا تعطل سال بھر جاری رہے گی، اس وقت مروت کنال اور سول کنال کے ذریعے 2 لاکھ 78 ہزار ایکٹر اراضی کو پانی فراہم کرکے سیراب کیا جارہا ہے‘کرم تنگی ڈیم کے منصوبے کے تحت مروت کنال اور سول کنال کی ری ماڈلنگ کرکے نہ صرف یہ دولاکھ 78 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی بلکہ مزید ہزاروں کنال اراضی سیراب کی جائیگی ‘انہوں نے کہا کہ کرم تنگی ڈیم منصوبے کے تحت اور یو ایس ایڈ کے تعان سے کرم تنگی ڈیم متاثرین کیلئے سولر سسٹم ٹیوب ویلز ، دستکاری سنٹرز ، خستہ حال سکولوں کی تزین و آرائش اور مرمت کا کام وغیرہ جیسے اقدامات انسانی ہمدردی کے تحت اٹھائے جارہے ہیں، اس منصوبے کی تکمیل سے خطہ غذائی اجناس میں خودکفیل ، معاشی طور پر مضبوط اور خوشحالی آئے گی۔

متعلقہ خبریں