Daily Mashriq

وزیراعظم کا اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگرسکیم کاافتتاح

وزیراعظم کا اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگرسکیم کاافتتاح

وزیراعظم عمران خان نے آج (پیر) اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگرسکیم کاافتتاح کیا جس کا مقصد مستحق افراد کو مفت کھانافراہم کرناہے۔

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

وزیراعظم نےاس موقع پرکہاکہ غریبوں کےلئے حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو فلاحی مملکت بنانے میں مددگار ثابت ہوگا

لنگرسکیم حکومت کے سماجی تحفظ کے پروگرام احساس کااہم حصہ ہے۔

ابتدائی طور پر سکیم کاآغازاسلام آباد سے کیاگیا اور بعد میں اس کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔

اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے آج ایک ٹویٹ میں کہاہےکہ غربا و مساکین کو کھانا کھلانا حضرت محمدﷺ کی سنت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لنگر سکیم سے معاشرے کے نادار طبقوں کے لئے ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو بھی فروغ ملے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ہم معاشرے میں اس قسم کی اقدار کو فروغ دے کر سماجی مسائل پرکامیابی کے ساتھ قابو پاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں