Daily Mashriq

تحریک انصاف کا اپوزیشن کو عوامی رابطہ مہم سے جواب دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اپوزیشن کو عوامی رابطہ مہم سے جواب دینے کا فیصلہ

کراچی: تحریک انصاف نے اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی کا جواب ’عوامی رابطہ مہم‘ سے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ اس حوالے سے ملک گیر سطح پر عوامی اجتماعات،ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد شیڈول کے مطابق کے مطابق کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی قیادت نے طے کیا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت کی پالیسی یا گرفتار رہنماؤں کو ممکنہ ریلیف دینے کے حوالے سے کوئی ’سمجھوتہ‘ نہیں کیا جائے گا تاہم پارلیمنٹ میں اہم امور پر قانون سازی کیلیے اپوزیشن سے رابطے کیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اسلام آباد میں اپوزیشن کے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پر امن احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر آصف زرداری ،نواز شریف ،مریم نواز سمیت تمام گرفتار اپوزیشن رہنما مزید کسی پریشانی سے بچنا چاہتے ہیں تو وہ قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کیلیے قانونی راستہ اختیار کریں ۔میری رائے میں ان کے پاس ایک ہی راستہ ہے۔ وہ راستہ پلی بارکینگ کا ہے۔

پی ٹی آئی کے اہم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اپوزیشن کی ممکنہ احتجاجی تحریک ،حکومت پر تنقید اور سیاسی صورتحال کا مختلف اوقات میں مشاورتی مواقع پر جائزہ لے رہی ہے۔ مشاورت میں طے کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کے خلاف جارحانہ سیاسی حکمت اختیار کرے گی۔ عوامی رابطہ مہم وفاقی وصوبائی اور ضلعی سطح پر چلائی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اہم قانونی امور کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے اپوزیشن سے رابطے کرے گی ۔

متعلقہ خبریں