Daily Mashriq

 چمن میں بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی

چمن میں بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی

ویب ڈیسک:چمن: سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اداروں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی اورایک خودکش حملہ آورسمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پربارودی مواد سے بھری ایک گاڑی اوراس میں سواردودہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔ فورسز نے گاڑی میں موجود بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے کوئٹہ سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ طلب کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی افغانستان سے لائی گئی تھی، گاڑی سے دو دہشتگردوں کو بھی گرفتار کرلیا جس میں سے ایک خودکش حملہ آور بھی ہے۔فورسز نے بروقوت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی ممکنہ بڑی کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی

متعلقہ خبریں