Daily Mashriq

بلدیاتی نمائندے احساس ذمہ داری کے ساتھ عوام کی طاقت بنیں، چوہدری نثار

بلدیاتی نمائندے احساس ذمہ داری کے ساتھ عوام کی طاقت بنیں، چوہدری نثار

ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چند سیاستدان اور جماعتیں سیاست کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی روش پر چل نکلی ہیں سیاست کو بدکرداری اور کرپشن کا ذریعہ بنانے والے افراد سیاست اورجمہوریت دونوں کے لئے زہرقاتل ہیں۔

واہ کینٹ میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ انتظامی مشینری اور بلدیاتی نمائندے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عام آدمی کی طاقت اور آواز بنیں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیےمعاونت کریں۔ تعلیم صحت، پینے کے صاف پانی،کرپشن جیسے مسائل کے حل کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں