Daily Mashriq

سابق لیفٹیننٹ کرنل لاپتہ، پاکستان کا نیپال سے رابطہ

سابق لیفٹیننٹ کرنل لاپتہ، پاکستان کا نیپال سے رابطہ

ویب ڈیسک:دفترِخارجہ نے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمد حبیب ظاہر کی نیپال میں گمشدگی کی تصدیق کردی ہے اور اس حوالے سے نیپالی حکومت سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ ) محمد حبیب نیپال میں مقیم میں تھے ۔

6 اپریل سے ان کا اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے اور ان کے رابطہ نمبرز بھی بند جارہے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے ریٹائرڈ کرنل محمد حبیب کے گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سابق فوجی افسر لمبینی سے 6 اپریل کو لا پتہ ہوئے اور تاحال ان سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

متعلقہ خبریں