Daily Mashriq

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے امام کعبہ کی ملاقات

ویب ڈیسک:وزیراعظم نوازشریف نے امام کعبہ امام کعبہ شیخ صالح بن محمد ابراہیم سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی رشتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے امام کعبہ کی ملاقات ہوئی ، اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبد العزیز بھی موجود تھے، امام کعبہ نے گرم جوشی سے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب سے مذہبی اور روحانی طور پر منسلک ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں قریبی رشتہ ہے۔

متعلقہ خبریں