چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو الیکشن کمیشن کا طلبی نوٹس

08 اگست 2018 (20:32)

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کی رازداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کوکل طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو حالیہ عام انتخابات میں ووٹنگ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کل طلب کرلیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو بذات خود یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابراعوان پیش ہوئے تاہم الیکشن کمیشن نے عمران خان سے ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

 واضح رہے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ووٹنگ کے دوران ووٹ کی رازداری کا خیال نہ رکھتے ہوئے کیمروں کی موجودگی میں بلے کے انتخابی نشان پر مہر لگائی تھی۔

مزیدخبریں