Daily Mashriq

ہڈیوں میں درد رہتا ہے؟ تو چائے پینا شروع کردیں

ہڈیوں میں درد رہتا ہے؟ تو چائے پینا شروع کردیں

ویسے تو کہا جاتا ہے کہ دودھ پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ہر رات ایک گلاس دودھ پی کر سونے سے نیند بھی اچھی آتی ہے لیکن بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جنہیں دودھ پینا بالکل پسند نہیں۔

تو اگر تو آپ دودھ پینا پسند نہیں کرتے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو چائے پینے سے بہتر انتخاب کوئی اور نہیں۔

یہ دعویٰ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

امریکی یونیوسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے پینے کے عادی افراد کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور ان میں تکلیف دہ فریکچر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ 3 کپ چائے کا استعمال کسی حادثے میں ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ 30 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 200 ملین سے زائد افراد کو ہڈیوں کی کمزوری کے عارضے کا سامنا ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران لگ بھگ 800 معمر خواتین کا 10 سال تک جائزہ لیا گیا اور ان کی غذائی عادات کو خاص طور پر نوٹ کیا گیا۔

اس عرصے کے دوران 180 خواتین کو فریکچر کا سامنا ہوا تاہم یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین روزانہ 3 کپ چائے پینے کی عادی تھیں ان میں فریکچر کے کیسز نہ ہونے کے برابر سامنے آئے۔

اہم بات یہ ہے کہ ہڈیوں کو کمزور کرنے والے عوامل جیسے تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا بھی اس خطرے کو بڑھا نہیں سکے۔

محققین کے خیال میں چائے میں شامل فلیونوئڈز ہڈیوں کی مضبوطی کا باعث بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں