Daily Mashriq

یہ سبزی آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری

یہ سبزی آپ کی صحت کے لیے بہت ضروری

اچھی غذا صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے کیونکہ اس سے جسمانی ضروریات کے لیے اجزا ملتے ہیں جو افعال کو درست رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

اب اگر پاکستان کی بات کی جائے تو یہاں کی چند مخصوص سبزیاں صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہیں اور ان میں سے ایک اروی بھی ہے۔

اس کا نہ صرف ذائقہ ہوتا ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔

بھورے رنگ کی یہ سبزی مختلف طریقوں سے بناکر کھایا جاتا ہے اور اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔

جسمانی وزن میں کمی

اروی غذائی فائبر فراہم کرنے کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوتی ہے جس سے پیٹ زیادہ دیر تک بھرا رہتا ہے اور زیادہ کھانا ممکن نہیں رہتا، سو گرام اروی میں 5.1 گرام فائبر ہوتا ہے جبکہ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں، جس سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

ذیابیطس سے لڑنے میں مددگار

اروی لو گلیسمیک فوڈ ہے یعنی یہ جگر میں گلوکوز ٹوٹنے کے عمل کو سست کرتی ہے، اس میں موجود نشاستہ آسانی سے جذب اور ہضم نہیں ہوتا، جس سے کھانے کے بعد بلڈ شوگر لیول اوپر نہیں جاتا، جس سے بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

دل کو تحفظ

اروی میں فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث جسم میں کولیسٹرول لیول بھی کم ہوتا ہے، اس میں چکنائی نہیں ہوتی جبکہ وٹامن ای کی موجودگی خون کی شریانوں کے مسائل سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

قبض سے تحفظ

چونکہ اس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہے، تو اس سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور قبض کے مسئلے سے بچنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس، بیٹا کیروٹین اور وٹامن اے مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

فشار خون کو کنٹرول میں ممکنہ طور پر مدگار

اروی میں چکنائی نہیں ہوتی جبکہ نمکیات بہت کم، جس سے یہ ہائی بلڈ پریشر کے امراض کے لیے فائدہ مند غذا ثابت ہوتی ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

متعلقہ خبریں