Daily Mashriq

پشاور، رہزنی کی نیت سے تاک میں موجود ملزمان گرفتار

پشاور، رہزنی کی نیت سے تاک میں موجود ملزمان گرفتار

پشاور:پشاورپولیس نے تھانہ خان رازق شہید پولیس اسٹیشن کی حدود میں سنگین واردات کی غرض سے تاک میں بیٹھے تین رکنی مسلح گروہ کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اورموبائل فونز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں. 

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہی. 

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی ون گوہر خان کو اطلاع ملی تھی کہ اندرون شہر تھانہخان رازق شہید کی حدود میں چند مشکوک مسلح افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں. اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید محمد نور خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تین مسلح ملزمان خالد ولد محمد اللہ ،ارشد ولد گل حسن اور شوکت ولد نور محمد کو نہایت حکمت عملی سے قابو کرکے گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کید وران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہونے کا انکشاف کیا جن کے قبضہ سے اسلحہ موبائل فونز بھی بر آمد کر لئے گئے ہیں.

متعلقہ خبریں