Daily Mashriq

چیل فقیر کلے میں سگے بھائیوں نے ایک دوسرے کو گولی مار کر قتل کر دیا

چیل فقیر کلے میں سگے بھائیوں نے ایک دوسرے کو گولی مار کر قتل کر دیا

شیرگڑھ ،مردان(نمائندگان مشرق) تھانہ خرکی کے علاقے چیل فقیر کلے میں زبانی تکرار پرسگے بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاںبحق ہو گئے جبکہ بھائیوں کے درمیان بیچ بچائو کرانے والا والد گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق امان علی اور صابر علی پسران سیف اللہ کے درمیان بدھ کے روز گھریلو معاملات پرزبانی تکرار ہوگئی طیش میںآکردونوں نے ایک دوسرے پر گولیاں برسادیں جس سے وہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ مقتولین کے والد سیف اللہ دونوں بیٹوں کے مابین بیچ بچائو کرانے کی کوشش کررہے تھے وہ بھی فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی ہوگئے۔ مجروح کو طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ امان علی کے بار ے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دون قبل سعودی عرب سے وطن واپس آیا تھا۔ تھانہ خرکی نے مقتولین کے والد سیف اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں