Daily Mashriq

چوہدری شوگر ملز کیس: نیب نے مریم نواز کو تحویل میں لے لیا

چوہدری شوگر ملز کیس: نیب نے مریم نواز کو تحویل میں لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو تحویل میں لے لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق لیگی نائب صدر کو آج نیب کے لاہور میں دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

مریم نواز کو نیب کے دفتر میں پیش ہونا تھا، تاہم انہیں اس سے قبل ہی تحویل میں لے لیا گیا۔لیگی نائب صدر کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملنے پہنچی تھیں جہاں سے نیب کی ٹیم نے انہیں تحویل میں لیا۔

متعلقہ خبریں