Daily Mashriq


این آئی سی ایل کرپشن کیس: سابق چیئرمین ایاز نیازی سمیت 6 افراد کو7،7 سال قید کی سزا

این آئی سی ایل کرپشن کیس: سابق چیئرمین ایاز نیازی سمیت 6 افراد کو7،7 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک:احتساب عدالت نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کرپشن کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 افراد کو 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی۔

کراچی کی احتساب عدالت نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے سابق چیئرمین ایاز خان نیازی سمیت 6 ملزمان کو کرپشن کا جرم ثابت ہونے پر 7، 7سال قید کی سزا سنادی۔

احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے کے لئے نااہل بھی قرار دے دیا۔

نیب کے مطابق ملزمان پر کورنگی میں مہنگے داموں زمین خریدنے اور قومی خزانے کو 490 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔

اس ریفرنس میں دو ملزمان نیب سے پلی بارگین بھی کرچکے ہیں۔

 واضح رہے کہ رواں سال مئی میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر ایاز خان نیازی کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مخدوم امین فہیم، این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی اور قاسم دادا بھائی سمیت 11 افراد پر زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔

متعلقہ خبریں