Daily Mashriq

وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین کی لاہورمیں میڈیاسےگفتگو

وفاقی وزیرچوہدری فواد حسین کی لاہورمیں میڈیاسےگفتگو

سائنس اورٹیکنالوجی کےوزیرچوہدری فوادحسین نےکہاہےکہ اپوزیشن کےپاس کوئی پلان نہیں،ملک میں ایک ہی لیڈرعمران خان ہیں،اپوزیشن کو بطور وزیر اعظم ان سے گزارہ کرنا ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتےہوئےانہوں نےکہاکہ مسلم لیگ ن سیاست پاکستان میں جبکہ اجلاس لندن میں کر تی ہے۔

چوہدری فوادحسین نےکہاکہ پی ٹی آئی انصاف پرمبنی معاشرےاور نظام کی تشکیل کیلئےکوشاں ہے۔انہوں نےامیدظاہرکی کہ جلد الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے اتفاق رائے ہو جائے گا۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ طلباء یونینز بحال ہونی چاہئیں لیکن ایسی یونینزنہیں جن کی پشت پر سیاسی جماعتیں سیاست کر رہی ہوں ۔

متعلقہ خبریں