Daily Mashriq

بھارت دنیا میں ریپ واقعات کے گڑھ کے طور پر جانا جانے لگا ہے: راہول گاندھی

بھارت دنیا میں ریپ واقعات کے گڑھ کے طور پر جانا جانے لگا ہے: راہول گاندھی

بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا میں ریپ واقعات کے گڑھ کے طور پر جانا جانے لگا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے ضلع وایانند میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا تمسخراڑا رہی ہے جہاں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی کیریئر نفرت، تقسیم اور تشدد پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دورحکومت میں بھارت میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔لوگ خوف وہراس میں زندگی بسر کررہے ہیں۔مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں اور نچلی ذات کے ہندو بھی انتہا پسند ہندوؤں کے ظلم و ستم سے محفوظ نہیں۔

متعلقہ خبریں