Daily Mashriq

بھارت:نئی دلی میں فیکٹری میں آتشزدگی

بھارت:نئی دلی میں فیکٹری میں آتشزدگی

بھارت کےدارالحکومت نئی دلی میں چار منزلہ فیکٹری میں آگ لگنے سےتینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ پچاس کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر محنت کش ہیں جو اس وقت سو رہے تھے۔آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں