Daily Mashriq

قتل واقدام قتل ، نامزدملزم کی ضمانت درخواست خارج

قتل واقدام قتل ، نامزدملزم کی ضمانت درخواست خارج

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مس زیبا رشید نے چار افراد کے قتل اور ایک کو زخمی کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی جسکے بعدملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کوعدالت میں پیش کیا گیا تو پراسیکیوٹر شہریارخان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فدا محمد اور دیگر پر الزام تھا کہ 2017میں انہوں نے متنی کی حدود میں خونی دشمنی کی بناء پرفریقین کی گاڑی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میںچار افرادارشاد، امتیاز، محمد علی اور وحید خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ایک شخص محسن زخمی ہوگیا تھا ، واقعہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آردرج کرکے ملزمان رحیم جہان، نورزادہ، صدام، ضیاء الدین، حضرحیات، شہریاراور غیاث الدین کو گرفتار کرلیاجبکہ ایک ملزم فدامحمد روپوش ہوگیا ، جسے پولیس نے بعد میں گرفتار کیا، ملزم فدامحمد نے ضمانت پر رہائی کیلئے سیشن کورٹ میں اپیل دائر کی جسے فاضل جج نے خارج کردیا ،واضح رہے کہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کو ضمانت پر رہا کیاجاچکاہے۔

متعلقہ خبریں