Daily Mashriq


نارووال:حوا کی ا یک اور  بیٹی کا دامن  تارتار

نارووال:حوا کی ا یک اور  بیٹی کا دامن  تارتار

ویب ڈیسک: نارووال میں13سالہ لڑکی کو  پانچ عیاش نوجوانو ں نے حوس کا نشانہ  بنایا ، اسپتال لے جانے پہلے بچی  چل بسی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے نارروال کے نواحی  گاوّں داور میں چار دن پہلے پانچویں جماعت کی طالبہ کو پانچ افراد نے  اغوا کرکے تین روز تک معصوم بچی کو حوس کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کے بعد لڑکی کو بےہوشی   کی حالت میں اس کے گھر کے قریب پھینک کر ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے ۔

لڑکی کے والدین نے زیادتی کی   شکار  بچی کو اسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ راستے مِیں ہی دم توڑ گئی۔

غم سے نڈھال والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،بچی کے والدین  نے  وزیر اعلی پنجاب سے  انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا   کہ  زیادتی میں ملوث ملزمان کو  کیفر کردار  تک پہنچاتے ہوئےایسی سزا دی جائے کہ  آئندہ کسی   بھی بچی کے  والدین کو اس ازیت اور غم  کا سامنا نہ  کرنا پڑے۔  

متعلقہ خبریں