Daily Mashriq

افغانستان :خودکش دھماکہ،20 جاںبحق درجنوں زخمی

افغانستان :خودکش دھماکہ،20 جاںبحق درجنوں زخمی

ویب ڈیسک:افغان دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی عمارت کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 

20 افرادجاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیرملکی  میڈیا کے مطابق خودکش بمبار نے عدالت کی کار پارکنگ میں اپنے آپ کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب عدالت کے مختلف ملازمین باہر نکل رہے تھے۔ زور دار دھماکے سے اطراف میں کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔دھماکے کے نتیجے میں  20 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی گئے۔زخمیوں کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

واضح رہے کہ ابھی تک کسی بھی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

متعلقہ خبریں