Daily Mashriq

پاکستانی شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا ارادہ نہیں، امریکی حکام

پاکستانی شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا ارادہ نہیں، امریکی حکام

ویب ڈیسک: ٹرمپ انتظامیہ کا پاکستانی شہریوں پر سفری پابندی عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی حکام

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی جانب سے مسافروں کی جانچ کے لیے درکار مطلوبہ معلومات فراہم کی جارہی ہیں، اسلئے ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے شہریوں پر سفری پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

 

مختلف میڈیا اداروں کو دی جانے والی حالیہ بریفنگ میں وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ان 7 مسلم ممالک کی فہرست میں مزید کسی اضافے کا ارادہ نہیں رکھتی جن کے شہریوں پر امریکا میں داخلے اور ہجرت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس سین اسپائسر نے واضح کیا کہ افغانستان، پاکستان اور لبنان اُن ممالک میں سے ہیں جو مسافروں کی جانچ کے لیے درکار معلومات فراہم کررہے ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر ان ممالک کی جانب سے تعاون میں فراہمی میں تبدیلی سامنے آتی ہے تو انھیں بھی فہرست کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

 

متعلقہ خبریں