Daily Mashriq


کراچی میں 10 سے زائد روٹس پر 200 بسیں چلانے کا فیصلہ

کراچی میں 10 سے زائد روٹس پر 200 بسیں چلانے کا فیصلہ

کراچی:  سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہاہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں 10 سے زائد روٹس پر بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں200بسیں مختلف انٹراسٹی روٹس پرچلائی جائیں گی۔

سندھ اسمبلی میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کراچی میں بس آپریشن کے لیے سرمایہ کاروں سے اظہار دلچسپی طلب کرلیں۔ سندھ حکومت 200بسوں کے فلیٹ کے لیے مالی تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت انٹراسٹی روٹس پر 17488بسیں چل رہی ہیں۔ انھوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ کا ایدھی اورنج لائن بس منصوبہ بھی آئندہ ماہ مکمل کرنے کااعلان کیا۔

متعلقہ خبریں