Daily Mashriq

مجھے کب سے اپنے ہم شکلوں کی تلاش تھی، انوشکا شرما

مجھے کب سے اپنے ہم شکلوں کی تلاش تھی، انوشکا شرما

ولی وڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنی ہم شکل سے متعلق تبصروں کے رد عمل میں کہا کہ انہیں کب سے اپنے ہم شکلوں کی تلاش تھی۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر انوشکا شرما سے مشابہت رکھنے والی خاتون کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس سے متعلق اکثر صارفین کا خیال تھا کہ انوشکا نے اپنے بال سنہری رنگ میں ڈائی کروائے ہیں اور کچھ صارفین اس سوچ میں مبتلا تھے کہ یہ اداکارہ ہیں یا ان کی کوئی ہم شکل ہے۔ تاہم وہ بھارتی اداکارہ نہیں تھیں بلکہ ان سے کافی زیادہ مشابہت رکھنے والی امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل ہیں، جن کی تصویر سے متعلق تبصرے اب تک سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔

جولیا مائیکل اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی تصاویر کا موازنہ اس وقت شروع ہوا جب جولیا مائیکل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'انسٹاگرام' پر اپنیسیلفی شیئر کی تھی جسے پہلی بار دیکھتے ہی یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ انوشکا ہی ہیں۔

تصویر پر مسلسل موازنے کے بعد جولیا مائیکل نے بھی ٹوئٹ کیا تھا کہ ’میں سوچ رہی تھی کہ اپنا نام تبدیل کرکے قانونی طور پر جوشکا شرمائلس کرلوں؟ دونوں ناموں کو ملانا اچھا ہوسکتا ہے‘۔

بعد ازاں جولیا مائیکل نے ایک ٹوئٹ میں انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ہائی انوشکا شرما، میں اور آپ ظاہری طور پر جڑواں ہیں‘۔

اس ٹوئٹ کے جواب میں بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’میں کب سے آپ کی اور اپنے دیگر 5 ہم شکل افراد کی تلاش میں تھی‘۔

ایک مشہور کہاوت ہے کہ دنیا میں ایک ہی شکل کے 7 افراد موجود ہیں، انوشکا شرما نے اپنے اس ٹوئٹ میں اسی جانب اشارہ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوری میں کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں سلمان خان سے بہت زیادہ مشابہت رکھنے والے شخص کی ’بائیک سیدھے کرتے ہوئے‘ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس نے اداکار جیسا ہی انداز اپنایا ہوا تھا۔

متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا، جس کے بعد ٹوئٹر پر سلمان خان کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کرکے سوال کیا کہ وہ کراچی آئے اور انہوں نے مداحوں کو بتایا بھی نہیں۔

متعلقہ خبریں