Daily Mashriq

2019 میں دہشت گردی کے واقعات میں 30 فیصد کمی آئی، رپورٹ

2019 میں دہشت گردی کے واقعات میں 30 فیصد کمی آئی، رپورٹ

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے 2019 میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نمایاں رہے جنہوں نے بالترتیب 82 اور 27 دہشت گردانہ حملے کیے جن میں سے چند نہایت اہم نوعیت کے تھے۔

 رپورٹ کے مطابق پاک انسٹیٹیوٹ فور پیس اسٹڈیز (پپز) کی سالانہ رپورٹ برائے سیکیورٹی کے مطابق گزشتہ سال کے دوران داعش کی جانب سے دہشت گردی کے واقعات میں کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 2019 میں 2018 کے مقابلے میں 13 فیصد کم 229 دہشت گردی کے واقعات ہوئے جن میں سے 4 خود کش حملے بھی شامل ہیں۔

ان حملوں میں 357 افراد جاں بحق ہوئے جو 2018 میں ان واقعات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد سے 40 فیصد کم ہے جبکہ 729 افراد زخمی بھی ہوئے۔

تحریک لبیک پاکستان اور اور حزب الاحرار کی جانب سے 158 دہشت گردانہ حملے کیے گئے جن میں 239 افراد جاں بحق ہوئے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل اے) کی جانب سے 57 حملے کیے گئے جن میں 80 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ سال 2019 میں رپورٹ ہونے والے 14 واقعات کا تعلق فرقہ وارانہ دہشت گردی سے تھا جس میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں