Daily Mashriq

فوربز نے پاکستان کو سال 2020 میں سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا

فوربز نے پاکستان کو سال 2020 میں سیاحت کے لیے بہترین ملک قرار دے دیا

کراچی: معروف کاروباری میگزین فوربز میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں 2020 میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ 'بند ممالک اب کھل رہے ہیں اور ایجنسیاں ان جگہوں کو لوگوں کی رسائی تک لارہے ہیں'۔

فوربز کی فہرست میں ارمینیا، چاڈ، ایریٹریا، گواتی مالا، مونگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔

معروف ٹریول ایجنسی وائلڈ فرنٹیئرز کا حوالہ دیتے ہوئے میگزین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی جانب سفر کرنے کی لوگوں میں دلچسپی بڑھ رہی ہے بالخصوص برطانوی شہزادہ اور شہزادی کے حالیہ دورے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

وائلڈ فرنٹیئر کے بانی جونی بیل بی نے فوربز کو بتایا کہ 'پاکستان ایڈونچر کے لیے سب سے بہترین مقام ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'یہاں قدیم سندھی تہذیب موجود ہیں جو 4 ہزار سال پرانی ہیں اور لاہور جیسے خوبصورت شہر ہیں جہاں قلعے، مساجد اور دیگر مقامات ہیں جبکہ سب سے اہم یہاں کے نظارے ہیں جو شمالی علاقوں کے ہیں، 3 بڑے پہاڑی سلسلے یہاں آپس میں ٹکراتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان ٹریکنگ، پہاڑوں پر بائیکس چلانا، رافٹنگ یا صرف ثقافتی سیاحت کے لیے بہترین مقام ہے'۔

انفراسٹرکچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان کئے انفراسٹرکچر میں بہت بہتری آئی ہے، نئی سڑکیں، نئے ٹنلز کی وجہ سے سفر کا وقت بھی کم ہوگئی ہے جبکہ خطے میں نئے پرتعیش ہوٹل بھی کھل رہے ہیں'۔

گزشتہ سال بھی پاکستان امریکی جریدے کونڈے ناسٹس کی چھٹیوں میں سفر کرنے کے لیے بہترین مقام کے طور پر سامنے آیا تھا۔

دسمبر کے مہینے میں سفری میگزین وانڈر لسٹ نے بھی پاکستان کے 9 مقامات کو 2020 میں ایڈنچر کے لیے بہترین قرار دیا تھا۔

ان مقامات میں ہمالیہ کی وادیاں اور مٹی کے آتش فشاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں