Daily Mashriq

حکومت نے 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کردی

حکومت نے 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کردی

وزير اعظم عمران خان کی ہدايت پر ادویات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گيا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر 89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوادویات کی مقررہ قیمتوں پر فوری عملدرآمد کرانےکا حکم دیتے ہوئے زائد رقم وصول کرنےوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

ادویات کی قیمتوں میں قیمتوں میں کمی ڈرگ ریگولیٹری ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کی منظوری دی تھی۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ کابینہ نے 89 ادویات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بہت سی جان بچانے والی دوائیں بھی شامل ہیں۔فیصلہ 2018 کی میڈیسن پرائسنگ پالیسی کے تحت کیا گیا۔

ظفرمرزا کے مطابق جلد نظر ثانی کر کے نئی پالیسی لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں