Daily Mashriq

متھرا، 2بجوں نے ساتھ کھیلنے والے بچے کو بلیڈ کے وار کرکے قتل کردیا

متھرا، 2بجوں نے ساتھ کھیلنے والے بچے کو بلیڈ کے وار کرکے قتل کردیا

پشاور(کرائمزرپورٹر) متھرا پولیس سٹیشن کی حدود مومن آباد میںدو بچوں نے اپنے ساتھ کھیلنے والے بچے کو بلیڈ کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے دونوں بچوں کو گرفتار کرلیا۔ رحمت حسین ولد سبز علی اخونزادہ ساکن مومن آباد نے پولیس کے پاس رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اسکا دس سالہ بیٹا فواد دوسرے بچوں کے ساتھ پیر بالا کھیتوں میں کھیلنے گیا جہاں اسے کسی نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا جب وہ موقع پر پہنچا تو اس کا بیٹا مردہ حالت میں پڑا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور دونوں ملزم بچوں( الف) اور(ع) کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کردیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان بھی کم عمر ہیں اور انکی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں اسلئے قانون کی نظر میں وہ بچے ہیں اور انکے ساتھ ملزم بچوں جیسا سلوک کیا جائیگا۔اور ان کو وہ تمام رعا یتیں دی جائیں گی جو قانون انہیں دیتا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے بچوں نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ فواد اپنے ایک ساتھی بچے (ا) کے ساتھ دکان سے چنے خرید کر آرہا تھا اس دوران ملزم(ع) کا ان سے سامنا ہوا ۔ اس نے فواد سے اس کی غلیل مانگی جب اس نے نہیں دیا تو ملزم(ع) نے اسے ایک تھپڑ مارا۔جس پر فواد نے اسے گالیاں دیں اور کہا کہ پچھلے روز اسے ایک لڑکے نے مارا تھا جس پر وہ یعنی (ع) کچھ نہیں کہہ سکا تھا جس پر ملزم(ع)آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے بلیڈ نکال کر فواد کو زخمی کردیا اور وہ زیادہ خون بہنے کیوجہ سے مرگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول فواد کے والد کو چونکہ پتہ نہیں تھا اسی لئے اس نے ایف آئی آر میں دونوں بچوں کو نامزد کیا اور بلیڈ کی جگہ اسے چھریوں کے وار بتایا ۔پولیس کے مطابق ملزم کی عمر14سال ہے اور اسکے ساتھی ( الف) نے دوڑ کر اپنی جان بچائی۔پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزم ( الف) بے گناہ ہے۔

متعلقہ خبریں