Daily Mashriq

وویمن چیمبر اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

وویمن چیمبر اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

 پشاور: وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے مابین ایک باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس کا مقصد کاروباری خواتین میں اسٹاک ایکس چینج کے متعلق آگاہی پیداکرنا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے سرمایہ کو کیپٹل مارکیٹ میں انوسٹ کرسکیں۔ 

 اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس کی فائونڈر مسز فطرت الیاس بلور ‘ وویمن چیمبر کی صدر مسز رخسانہ نادر ‘ وویمن چیمبرکی دیگر سینئر ممبرز کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکس چینج اسلام آباد کے ریجنل ہیڈ اصغر عباس نقوی آفیسر محمد ثاقب اور مس اقراء بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکس چینج اسلام آباد کے ریجنل ہیڈ اصغر عباس نقوی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے منیجنگ ڈائریکٹر رفیق عمر کے دستخط شدہ معاہدہ پر وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز رخسانہ سے بھی دستخط کروائے ۔ وویمن چیمبر کی فائونڈر مسز فطرت الیاس بلور‘ وویمن چیمبرکی صدر مسز رخسانہ نادر نے اس معاہدہ پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ ہماری کاروباری خواتین کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے پر سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں