Daily Mashriq

پاکستان کو درپیش مسائل کا حل ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ برؤے کار لانے میں پوشیدہ ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان

پاکستان کو درپیش مسائل کا حل ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ برؤے کار لانے میں پوشیدہ ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت "ہنرمند جوان"پروگرام پر بریفنگ. اجلاس میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود، معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار اور سینئر افسران شریک. معاونِ خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے موجودہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کے لئے شروع کیے جانے والے مختلف پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ان پروگراموں میں نوجوانوں کے لئے آسان قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے پیشہ وارانہ پروگرام، اسٹارٹ اپ اور انٹرن شپ جیسے پروگرام شامل ہیں۔وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے وزیرِ اعظم کو وزارت تعلیم، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹریننگ سنٹر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت "ہنر مندجوان"اور "اسٹارٹ اپ"پروگرام کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریف کیا.

وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور ٹیوٹا کے دو ہزار اداروں کی اکریڈیٹیشن کی جائے گی، پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے معیار مقرر کیے جائیں گے۔

وزیرِ اعظم نے نوجوانوں کے لئے مختلف پروگراموں کے اجراء پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا اصل اثاثہ ہیں. انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے معیاراور کوالٹی پر عدم توجہ سے نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کے باوجود بھی مارکیٹ میں نوکریوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تعلیمی اداروں اور صنعت میں مضبوط روابط قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے وہاں تکنیکی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے اداروں کو مارکیٹ سے جوڑنے اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی اداروں سے منسلک کیا جانا بھی از حد ضروری ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعلیم کے باوجود نوجوانوں کو مارکیٹ میں نوکریاں حاصل کرنے میں دشواری تکینیکی اور پیشہ وارانہ اداروں کے معیار پر سوال اٹھاتا ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعلیم کے باوجود نوجوانوں کو مارکیٹ میں نوکریاں حاصل کرنے میں دشواری تکینیکی اور پیشہ وارانہ اداروں کے معیار پر سوال اٹھاتا ہے جس پر فوری طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں