کیپٹن صفدر گرفتاری دینے کیلئے راولپنڈی پہنچ گئے

کیپٹن صفدر گرفتاری دینے کیلئے راولپنڈی پہنچ گئے

ویب ڈیسک:مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر نیب کو گرفتاری دینے کے لیے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر نے آڈیو بیان جاری کرتے ہوئے آج باضابطہ گرفتاری دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ شہر کے درمیان سے گرفتاری دینے کا سوچا تھا، لیکن پارٹی فیصلے کے نتیجے میں کسی اور شہر سے آج گرفتاری دے دوں گا، گرفتاری دینا غیرت کا تقاضا ہے اور اس حوالے سے پارٹی فیصلے کا احترام کروں گا۔

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے آڈیو پیغام کے بعد انکی گرفتاری کیلئے ایبٹ آباد میں موجود نیب کی ٹیمیں وہاں سے نکل آئیں۔

احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے ۔ کیپٹن (ر) صفدر عدالتی فیصلے کے بعد روپوش ہوگئے تھے، جبکہ نواز شریف اور مریم نواز بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نیب کی گرفت میں نہیں آسکے۔

متعلقہ خبریں