پاکستان نے سہہ فریقی ٹی20سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے سہہ فریقی ٹی20سیریز اپنے نام کر لی

ویب ڈیسک: پاکستان نے ہرارے میں ہونے والی سہہ فریقی ٹی20سیریزکے فائنل میں آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے اور جیت کیلئے پاکستان کو 184رنز کا ہدف دیا۔ 

جواب میں گرین شرٹس نے مقررہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 19اعشاریہ 2اوورز میں حاصل کر لیا ۔ 

پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46گیندوں پر 91رنز سکور کیے۔پاکستان کی جانب سے صاحب زادہ فرہان اور حسین طلعت بغیر کوئی رنز بنائے پویلین واپس لوٹ گئے جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 19گیندوں پر 28رنز سکور کیئے۔

شعیب ملک نے 37گیندوں پر 43 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی دوسری طرف آصف علی 11گیندوں 17رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔

متعلقہ خبریں