مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار

مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر گرفتار

ویب ڈیسک:نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گررفتارکر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب احتساب عدالت کیجانب ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے نیب ٹیم نے راولپنڈی سےسابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کر لیا۔

اس سے پہلے نیب کی ٹیمیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کیلئے ایبٹ آباد پہنچی لیکن وہاں پر کیپٹن صفدر کی عدم موجودگی کے باعث ان کو گرفتار نہ کیا جا سکا ۔

بعدازاں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنے ایک آڈیو میسج میں اعلان کیا کہ وہ پارٹی قیادت کے احکامات کو پورا کرتے ہوئے ایبٹ آباد کی بجائے کسی دوسرے شہر سے نیب کو گرفتاری دیں گے۔

آڈیو میسج کے کچھ گھنٹوں بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اچانک راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں نمودار ہوئے اور ریلی کے ساتھ لیاقت باغ کا رخ کیا ، تاہم نیب ٹیم نے کمیٹی چوک پر انہیں گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں