Daily Mashriq


تصادم پراداروں کےحق میں مسلم لیگ ن کےخلاف مزاحمت ہوگی،بلاول بھٹو

تصادم پراداروں کےحق میں مسلم لیگ ن کےخلاف مزاحمت ہوگی،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ادارے ہماری قیادت کی قربانیوں سےبنےہیں ہمارےعدالتی قتل ہوئے،لاشیں اٹھائیں لیکن اداروں سےتصادم نہیں کیا۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں سےمشاورتی اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ  ہمارےعدالتی قتل ہوئے،لاشیں اٹھائیں ،وزارت عظمی ٰاورحکومتیں قربان کیں ،اداروں کےفیصلےمانے۔ عدلیہ کے فیصلوں کے آگے ہم نے پارٹی عہدے تک قربان کیے۔ لیکن اداروں سےتصادم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہحکومت غلط فہمی میں نہ رہےکسی کواداروں سےٹکراؤ کی اجازت نہیں دیں گے۔بلاول بھٹو نے خبردار کیا کہ  کسی کواپنےخاندان کیلئے ادارےقربان نہیں کرنے دیں گے تصادم پراداروں کےحق میں مسلم لیگ ن کےخلاف مزاحمت ہوگی۔

 

متعلقہ خبریں