قرض کی عدم ادائیگی,پارلیمنٹ کے باہر شہری نے شیخ رشید کو گھیر لیا

08 جون 2017 (14:44)

ویب ڈیسک : پارلیمنٹ کے باہر ملک نور اعوان نامی شخص کا شِخ رشید کا جھگڑا  ہو گیا  ملک نور اعوان نے شیخ رشید سے 22 لاکھ روپے طلب کر لئے۔

ملک نوراعوان  نے شیخ رشید سے مطالبہ کیا کہ میرے پیسے واپس کردو میں ایک غریب آدمی  22 لاکھ روپے بہت بڑی رقم ہوتی ہے. شیخ رشید نے  تسلی دی کہ دے دونگا. جس کے بعد شیخ رشید  ہاتھ چھڑا کر پارلیمنٹ کے اندر چلے گئے ایوان کے اندر وزیرداخلہ چودھری نثارسے ملاقات کی ،جس میں انہوں نے   واقعے کی تفصیلات بتائیں ۔ وزیر داخلہ نے   شیخ رشید معاملے پر    ڈی ایس پی پارلیمنٹ اور سارجنٹ ایٹ آرمز کو کارروائی کی ہدایت کی اورکہا کہ معاملے پر اسپیکرکی ہدایات کی روشنی میں اقدامات اٹھائےجائیں گے،دوسری طرف   شیخ رشید نے نوراعوان کےخلاف تھانا سیکرٹریٹ میں رپورٹ درج کرادی۔

مزیدخبریں