Daily Mashriq


آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی،پاکستانی ٹیم پر بارش مہربان ، ڈک ورتھ لوئیس کے تحت جنوبی افریقہ کو شکست

آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی،پاکستانی ٹیم پر بارش مہربان ، ڈک ورتھ لوئیس کے تحت جنوبی افریقہ کو شکست

ویب ڈیسک :چیمپیئنزٹرافی ساتویں میچ میں پاکستان  نے جنوبی افریقہ کو نڈک ورتھ لوئیس پرشکست سے دوچارکردیا۔حسن علی3وکٹیں حاصل کرکےمین آف دی میچ رہے۔

برمنگھم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی گروپ بی کے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی  بولنگ کے سامنے جنوبی افریقی بلے بازوں کو کھل کرکھیلنے کا موقع نہ ملا اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیم 219 رنز پر ڈھیر  ہو گئی ۔ڈیوڈ ملر 75رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔پاکستان ٹیم ہدف کے تعاقب میں ایک سو اُنیس کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ بابر اعظم اور شعیب ملک کریز پر موجود تھے بارش کے باعث کھیل رک گیا اور ڈک ورتھ کے تحت پاکستان کو انیس رنز کی برتری حاصل  ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے حسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے مین آف دی میچ قرار پائے ۔

متعلقہ خبریں