Daily Mashriq


آئین شکن شخص کوبھی الیکشن لڑنےکی اجازت دےدی گئی،نوازشریف

آئین شکن شخص کوبھی الیکشن لڑنےکی اجازت دےدی گئی،نوازشریف

ویب ڈیسک: نوازشریف نے کہا ہے کہ آئین توڑنے اور ججز کو نظربند کرنے والے اورمقدمات میں ملوث پرویزمشرف کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دےدی گئی۔

احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے  مشرف سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ   قانون سے بالاترہورہاہے ایسے بندے کو کیسے گارنٹی دی جاسکتی ہے ہماری توعقل وفراصت میں یہ بات نہیں آرہی ہے، نوازشریف کا کہناتھاکہ  کہاں گیا آئین اورقانون کہاں گیاآرٹیکل سکس،کہاں  گئے وہ سارے مقدمے؟مشرف پر سنگین غداری کا کیس ہے  اکبر بگٹی کیس میں مشرف شامل ہے آئین ٹورا گیا لال مسجد آپریشن کیاگیا ججز کو نکال پھیکنے کے ذمہ دار بھی پرویزمشرف ہیں اور اب اسیے شخص کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی،نواشریف کہ کہناتھا کہ مجھے  تو تاحیات نااہل کر دیا گیا مجھ جیسے بندے کو بیوی کی عیادت کیلئے 3دن کی استثنیٰ نہیں دی جارہی

ذرا موازنہ تو کیجئے یہ کس آئین میں لکھا ہے مجھے بھی پڑھا دیں سابق وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص آئین اور قانون سے کیسے بالاتر ہو سکتا ہے مجھ سمیت تمام لوگ اس وقت حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں