Daily Mashriq

شمالی وزیرستان کےعلاقے خڑکمر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ : پاک فوج کے 3 افسر اورایک جوان شہید

شمالی وزیرستان کےعلاقے خڑکمر میں بارودی سرنگ کا دھماکہ : پاک فوج کے 3 افسر اورایک جوان شہید

شمالی وزیرستان کےعلاقے خڑکمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے تین افسروں سمیت 4 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ دہشت گردوں نے سڑک پر بارودی سرنگ بچھا کر فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ،میجر معیز مقصود، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ شہید کا تعلق ہنزہ کے علاقے کریم آباد سے تھا ، میجر معیز مقصود شہید کراچی کے رہنے والے ہیں ۔ کیپٹن عارف اللہ شہید کا تعلق لکی مروت سے جبکہ لانس حوالدار ظہیر شہید چکوال کے رہائشی تھے۔ دھماکے کے اسی مقام پر فورسز نے سرچ آپریشن کر کے دہشت گردوں کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دس جوان شہید جبکہ 35 زخمی ہوچکےہیں ۔

متعلقہ خبریں