Daily Mashriq


ویسٹ انڈیز سے میچ، بدزبانی کرنے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو سزا

ویسٹ انڈیز سے میچ، بدزبانی کرنے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو سزا

ناٹنگھم:  ویسٹ انڈیز سے میچ میں نازیبا الفاظ ادا کرنے پر آسٹریلوی اسپنر ایڈم زیمپا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کی سزا کے علاوہ آفیشل طور پر تنبیہ بھی جاری کردی گئی۔

بدزبانی کا یہ افسوسناک واقعہ میچ کے 29ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب زیمپا حریف بیٹسمین شائی ہوپ اور جیسن ہولڈر کو بولنگ کررہ تھے، واقعے کی رپورٹ فیلڈ امپائرز اور دیگر آفیشلز نے کی تھی۔ادھر زیمپا نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری جیف کروو کی عائد کردہ سزا کو قبول کرلیا۔

متعلقہ خبریں